پرائی زنجیر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ لفظا ]  دوسرے کی زنجیر، (مجازاً) غیر کی الفت، دوسرے کی فکر۔ چھین کر لائے ہیں مجنوں سے زبردستی ہم پہنے پھرتے ہیں سخن اب تو پرائی زنجیر      ( ١٨٨٦ء، دیوان سخن، ١٠٥ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'پرائی' کے ساتھ فارسی اسم 'زنجیر' لگانے سے مرکب 'پرائی زنجیر' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٦ء کو "دیوان سخن" میں مستعمل ملتان ہے۔

جنس: مؤنث